muharram poetry || karbala poetry || Imam hussain poetry

muharram poetry || karbala poetry || Imam Hussain poetry




muharram poetry || karbala poetry || Imam hussain poetry



یہ نہ سمجھو کہ فقط اک سانحہ ہے کربلا

عشق والوں عشق کی بس انتہا ہے کربلا



ऐसा मत सोचो कि कर्बला सिर्फ एक त्रासदी है

करबला प्रेमियों के लिए प्यार का अंत है



Don't think that Karbala is just a tragedy

Karbala is just the end of love for lovers

Read More



---------------------
سلام از سیّد نصیر الدین نصیر

تڑپ اٹھتا ہے دل، لفظوں میں دہرائی نہیں جاتی
زباں پر کربلا کی داستاں لائی نہیں جاتی

حسین ابنِ علی کے غم میں ہوں دنیا سے بیگانہ
ہجومِ خلق میں بھی میری تنہائی نہیں جاتی

اداسی چھا رہی ہے روح پر شامِ غریباں کی
طبیعت ہے کہ بہلانے سے بہلائی نہیں جاتی

کہا عبّاس نے افسوس، بازو کٹ گئے میرے
سکینہ تک یہ مشکِ آب لے جائی نہیں جاتی

جتن ہر دور میں کیا کیا نہ اہلِ شر نے کر دیکھے
مگر زھرا کے پیاروں کی پذیرائی نہیں جاتی

دلیل اس سے ہو بڑھ کر کیا شہیدوں کی طہارت پر
کہ میّت دفن کی جاتی ہے، نہلائی نہیں جاتی

طمانچے مار لو، خیمے جلا لو، قید میں رکھ لو
علی کے گل رُخوں سے بُوئے زھرائی نہیں جاتی

کہا شبّیر نے، عبّاس تم مجھ کو سہارا دو
کہ تنہا لاشِ اکبر مجھ سے دفنائی نہیں جاتی

حُسینیّت کو پانا ہے تو ٹکّر لے یزیدوں سے
یہ وہ منزل ہے جو لفظوں میں سمجھائی نہیں جاتی

وہ جن چہروں کو زینت غازۂ خاکِ نجف بخشے
دمِ آخر بھی ان چہروں کی زیبائی نہیں جاتی

نصیر آخر عداوت کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں
کسی بیمار کو زنجیر پہنائی نہیں جاتی

(سید نصیر الدین نصیر)

---------------------------------

imam hussain poetry

دوشِ رسولؐ پر تھی سواری حسینؓ کی

پہلے حسنؓ کی، بعد میں باری حسینؓ کی

حق بات پر تو جان بھی دے دینی چاہیے

اب تک جہاں میں رسم ہے جاری حسینؓ کی

بیعت پہ اس لیے اسے اصرار تھا بہت

ہیبت تھی خود یزید پہ طاری حسینؓ کی

دنیا میں اس کا اہل کوئی دوسرا نہیں 

یہ دل کی سلطنت بھی ہے ساری حسینؓ کی

دنیا نہ لا سکے گی کوئی دوسری مثال

ومثال جان نثاری حسینؓ کی
----------------------

imam hussain karbala

کربلا کے جانثاروں کو سلام
فاطمہ زہرا کے پیاروں کو سلام

کربلا تیری بہاروں کو سلام
جانثاری کے نظاروں کو سلام

یا حُسین ابن علی مشکل کشا
آپ کے سب جانثاروں کو سلام

اکبر و اصغر پہ جاں قربان ہو
میرے دل کے تاجداروں کو سلام

قاسم و عباس پر لاکھوں درود
کربلا کے شہسواروں کو سلام

جس کسی نے کربلا میں جان دی
اُن سبھی ایمانداروں کو سلام

بھوکی پیاسی بیبیوں پر ہو درود
بھوکے پیاسے گل آزاروں کو سلام

بھید کیا جانے شہادت کا کوئی
اُن خدا کے رازداروں کو سلام

بے بسی میں بھی حیا باقی رہی
اُن حسینی پردہ داروں کو سلام

رحمتیں ہوں ہر صحابی پر خدا
اور خصوصاً چار یاروں کو سلام

بیبیوں کو عابدِ بیمار کو
بے کسوں کو سب بے چاروں کو سلام

ہوگئے قربان محمد اور عون
سیدہ زینب کے پیاروں کو سلام

جو حُسینی قافلے میں تھے شریک
کہتے ہیں عطار ساروں کو سلام

🌹 *(رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم،رضی اللّٰہ تعالٰی عنہنّ)* 🌹
------------------------

imam hussain ali salam

‎آیا نہ ہو گا اس طرح حُسن و شباب ریت پر
‎گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر

‎جانِ بتولؓ کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
‎قطرۂ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر

‎عشق میں کیا بچائیے، عشق میں کیا لٹائیے
‎آلِ نبیؐ نے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر

‎جتنے سوال عشق نے، آلِ رسولؐ سے کئے
‎ایک کے بعد اِک دئے، سارے جواب ریت پر

‎پیاسا حسینؓ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
‎لمسِ لبِ حسینؓ کو، ترسا ہے آب ریت پر

‎آلِ نبیؐ کا کام تھا، آلِ نبیؐ ہی کر گئے
‎کوئی نہ لکھ سکا ادیبؔ، ایسی کتاب ریت پر
------------------------
‏اصغر جگر کو تھام کہ روتی ہے فوج شام،
تو تیر کھا کے آیا ہے ، یا تیر مار کے؟

قمر جلالوی
----------------------------

imam hussain as poetry

imam hussain poetry status


‏کربلا کو کربلا کےشہنشاہ پر نازہے
اس نواسے پہ محمدمصطفٰیﷺ کو نازہے
یوں تو لاکھوں سجدے کیے مخلوق نےمگر
حُسین ؑ نے وہ سجدہ کیا جس پر خدا کو نازہے
---------------------------

imam hussain al islam

وہ تو اک سجدہ شبیرؑ نے رکھ لی عزت
ورنہ ہو جاتی خدا والوں سے دنیا ، خالی _
شاہ نصیرالدین نصیر رح

----------------------------
لا الہ الا للہ محمد الرّسولُ اللہ 
کہ لازوال درسگاہ حسینؑ ہے
نہ جس کی کوئی مثال ہے
نہ جس کی کوئی نظیر ہے
وہ بے مثال شہنشاہ حسین۴ ہے

حسینؑ روحِ کائنات ہے
حسینؑ فخرِ معجزات ہے
خدا نے جس کو مرحبا
ہے نفسِ مطئمن کہا
وہ کربلا کا مصطفٰی حسین۴ ہے

حسینؑ لا الہ کی زندگی
حسینؑ انبیاء کی بندگی
لا الہ سے پوچھ لو
کہ ساری کائنات میں
صرف بنائے لاالہ حسین۴ ہے

حسینؑ دین کا شباب ہے
حسینؑ درسِ انقلاب ہے
کفن کے بند کھول کر
بلایا جس کو ماں نے خود
وہ فاطمہؑ کا لاڈلا حسین۴ ہے

تڑپ چکی شبیہہِ مصطفٰیؑ
مگر حسینؑ ہی ڈٹا ہوا
پسر جواں کی لاش پہ
ہے مطمئن کھڑا رہا
یہ وہ خلیلِ کربلا حسین۴ ہے

اپنے خون کا غسل ملا
کفن ہے جس کا خاکِ کربلا
دفن بہن نہ کر سکی
ہے دھوپ میں پڑا رہا
یہ وہ غریبِ کربلا حسین۴ ہے

پڑی ہیں رن میں لاشیں جا بجا
جلے خیام کچھ بھی نہ بچا
حرم کے سر سے چھین لیں
یزیدیوں نے چادریں
یوں کربلا میں لٹ گیا حسین۴ ہے

حرم میں حشر کا سماں ہوا
پُھپی سے جب سکینہؑ نے کہا
مجھے نہ نیند آتی ہے
میں سوؤں کِس کے سینے پر
کہاں چلا گیا میرا حسین۴ ہے

اے ہاشمی جوانو کیا ہوا
کہاں چلے گئے ہو با وفا
صدا یہ فاطمہؑ کی تھی
کہ رن میں کوئی بھی نہیں
اکیلا رہ گیا میرا حسین۴ ہے 
😭😭😭
imam hussain poetry status

-----------------------------
محسن نقوی صاحب کا لکھا ہوا ایک مکالمہ حسین ع کربلا کے درمیان ۔۔ ⁦❤️⁩
حسین ع :

تجھ پر میرا سلام ہو اے زمین کربلا
میری محبتوں کی عقیدت وصول کر.
آیا ہوں رفعتوں کی تمنا لیے ہوئے.
میرا خلوص میری دعائیں قبول کر.

کربلا:=

اے اجنبی ٹھہر مجھے اتنی دعا نہ دے.
پہلے بھی میری خاک ہے نبیوں سے شرمسار.
میری حدوں سے جلد گزر جا با احتیاط.
میں کربلا ہوں میری تباہی سے ہوشیار.

حسین ع :=

تیرے اجاڑ پن کا میرے پاس ہے علاج.
تجھ کو خبر نہیں کہ میں عیسیٰ کا ناز ہوں.
میں نے تو بچپنے میں فرشتوں کو پر دیے.
اپنا مرض بتا میں بڑا کارساز ہوں.

کربلا:=

میرا یہ مشورہ مسافر پلٹ ہی جا.
شاید تجھے خبر نہیں میرے جنون کی.
گرمی سے جاں بلب ہیں تیرے قافلے کے لوگ.
لیکن میری رگوں میں ضرورت ہے خون کی.

حسین ع :=

اے نینوا اداس نہ ہو حوصلہ نہ ہار.
لایا ہوں تیرے واسطے پیغام زندگی.
میں خود اجڑ کے تجھ کو بساوں گا اس طرح.
تیری سحر بنے گی میری شام زندگی.

کربلا:=

آئے تھے لوگ مجھ کو بسانے کے شوق میں.
اک پل میں سب کے صبر کے ساغر چھلک گئے.
تو تازہ دم سہی مگر اتنا خیال کر.
میری اداسیوں سے پیمبر بھی تھک گئے.

حسین ع :=

وہ لوگ انبیاء تھے مگر میں امام ہوں.
ممکن نہیں کہ دید کے بدلے شنید لوں.
تجھ کو سنوارنے کی تمنا بھی ضد بھی ہے.
اب طے یہ ہو چکا ہے تجھے میں خرید لوں.

کربلا:=

ہر چند لا علاج ہیں میری اداسیاں.
لیکن یہ حوصلہ یہ محبت کمال ہے.
نسخے سبھی درست سہی خواہشیں بجا.
میں کیا کروں کہ تو کوئی زہرا کا لال ہے.

حسین ع :=

آہستہ بول اتنی دلیلیں نہ دے مجھے.
گستاخیاں نہ کر کہ شہہ مشرقین ہوں.
لے اب لگا رہا ہوں تیری خاک پر خیام.
اتنا بھڑک رہی ہے تو سن میں حسین ع ہوں.

السَّلامُ عَلى الحُسَيْنِ وَعَلى عَلِيِّ بْنِ الحُسَيْنِ وَعَلى أَوْلادِ الحُسَيْنِ وَعَلى أَصْحابِ الحُسَيْنِ علیہ السلام

اللهم صل على سيدنا محمد النبي الأمي
وعلى آلہ وازواجہ واھل بیتہ واصحٰبہ وبارك وسلم 
اللھم ربّنا آمین
.....
الھم العن قتلتہ الحسین ۴ و اولاد الحسین ۴ و اصحاب الحسین ۴ علیہ سلام ھر دم اخری دم
.....
محسن نقوی

-------------------------------
اگر کتابت کا شوق ہو تو 
کتابِ صبر و رضا میں راحت 

جہاں شہیدوں کا نام لکھنا 
تو سب سے اوپر حسین لکھنا

جناب راحت اندوری مرحوم
-----------------------------
imam hussain poetry status

If you like our collection about Karbala poetry, imam Hussain poetry please like this post and share it with your friend. give us your feedback about  Imam Hussain, Karbala poetry in comments. Thanks

Post a Comment

0 Comments